سعودی عرب میں عنقريب " حجاج ٹاؤن" كا افتتاح كيا جائے گا

IQNA

سعودی عرب میں عنقريب " حجاج ٹاؤن" كا افتتاح كيا جائے گا

اعزازی گروپ/مجتبی يعقوب نژاد: خانہ كعبہ كے زائرين كو خصوصی سہوليات فراہم كرنے كے لئے اس سال ۱۵ شعبان كو سعودی عرب میں حجاج ٹاؤن كا افتتاح كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تبوك كے گورنر " فہد بن سلطان بن عبدالعزيز" نے كہا كہ سرحدی علاقے " حالہ عمار" میں حجاج ٹاؤن كا افتتاح اس سال ۱۵ شعبان كو ہو گا۔ انہوں مزيد كہا كہ حجاج ٹاؤن، خانہ كعبہ كے زائرين كی رہنمائی، ان كے شبہات كے جوابات اور ان كو مناسك حج سے آگاہ كرنے كے لئے تعمير كيا جا رہا ہے۔
427535