بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی " وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد ۵۰ مربع میٹر سے زائد زمين پر تعمير كی جائے گی۔ اس میں ايك سونمازيوں كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہو گی اور اس كی تعمير میں ۱۸ ماہ كا عرصہ دركار ہو گا۔
امارات كی انجمن الحمریھ كے عہديدار " سالم الشامسی" نے اس مسجد كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كے مختلف ممالك میں مساجد كی تعمير اس انجمن كے پروگراموں میں شامل ہے۔ اس انجمن كے ايك اورعہديدار "سلطان فائز الشامسی" نے كہا كہ اس مسجد كی تعمير كے لئے مالی امداد كی جمع آوری كے كام كا آغاز ہو چكا ہے اور اس سلسلے میں مختلف قرار دادوں پر دستخط ہو چكے ہیں۔
428307