ہيوسٹن میں امام محمد تقی (ع) اور امام علی (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

ہيوسٹن میں امام محمد تقی (ع) اور امام علی (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ہيوسٹن كے اسلامی مركز میں رواں ماہ ۲ اور ۵ تاريخ كو امام محمد تقی (ع) اور امام علی (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كی تقريبات منعقد كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " IEC.Houston" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امام محمد تقی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۲ جولائی ۲۰۰۹ء كو ہيوسٹن " امريكہ" میں رات آٹھ بجے جشن كی تقريب كا آغاز ہو گا جس میں امام جواد (ع) كے فضائل و كرامات بيان كیے جائیں گے اور آخر میں دعا كميل پڑھی جائے گی۔ ۵ جولائی ۲۰۰۹ء كو بھی اسی مركز میں امام علی (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے رات ساڑھے آٹھ بجے تلاوت قرآن مجيد سے جشن كا آغاز ہو گا۔ جشن كی اس تقريب میں اميرالمؤمنين كے فضائل بيان كیے جائیں گے۔ جشن كے ان پروگراموں میں امريكہ میں مقيم شيعہ بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔
427835