بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جمعيت علماء جبل عامل نے اس بيانیے میں اظہار كيا ہے كہ لبنان كے داخلی امور میں اسرائيلی مداخلت اور اس ملك پر بری، بحری اور فضائی حدود كی خلاف ورزياں، اسرائيل كی علاقائی ممالك كے ساتھ دشمنی كی نشاندہی كرتی ہیں۔
ياد رہے كہ اسرائيلی وزيراعظم منجمن نيتن ياہو نے لبنان كے داخلی امور میں مداخلت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر حزب اللہ كو لبنان كی جديد حكومت كی كابينہ میں شامل كيا گيا تو لبنان كی جديد حكومت حزب اللہ كے اسرائيل مخالف ہر اقدام كی جواب دہ ہو گی۔
428258