بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اگرچہ امريكی افواج نے عراق كے شہروں كو ترك كر ديا ہے ليكن ان افواج نے عراقی شہروں میں اپنی موجودگی كے دوران عراق كی دينی اور ثقافتی ميراث كو بہت زيادہ نقصان پہنچايا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق گزشتہ چند سالوں كے دوران عراق كے مختلف شہروں میں امريكی افواج نے قرآن مجيد كے نسخوں اور اہم دينی كتابوں كو چوری يا نابود كيا ہے۔ اسی طرح امريكی افواج كی سياہ كاريوں میں قرآن مجيد، مساجد اور عراق كے اسلامی مقدس مقامات كی بے حرمتی بھی شامل ہے۔
427950