اردن كے علاقہ " شومر" میں مسجد" اسراء" كا افتتاح

IQNA

اردن كے علاقہ " شومر" میں مسجد" اسراء" كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: ۳۰ جون ۲۰۰۹ء كو شہر زرقاء كی بلدیہ كی كوششوں سے اردن كے علاقہ " شومر" میں مسجد اسراء كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں شہر زرقاء كے ميئر " محمد موسی الفويری" اور اس علاقے كے لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس مسجد كی تعمير میں ۷۰ ہزار اردنی دينار سے زائد لاگت آئی ہے۔ اردن كے نامور خطيب " صالح طيفور" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ مساجد كی تعمير میں حصہ ڈالیں كيونكہ مساجد عبادت اور مسلمانوں كے مذہبی اجتماعات كی جگہیں ہیں۔
428563