كركوك بم دھماكے كی تركی كی طرف سے مذمت

IQNA

كركوك بم دھماكے كی تركی كی طرف سے مذمت

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ايك بيانیہ جاری كيا جس میں عراق كے شہر كركوك میں بم دھماكے كی شديد مزمت كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تركی كی وزارت خارجہ نے اپنے اس بيانیے میں دہشت گردی كے اس واقع پر افسوس كا آظہار كرتے ہوئے كہا كہ ملت عراق كی طرف سے اس ملك میں امن و امان كی كوششوں كے بعد ہم اس غير انسانی اقدام كی مذمت كرتے ہیں۔ تركی كی وزارت خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ تركی اس حادثے میں زخمی ہونے والوں كے علاج معالجے كے لئے امداد ارسال كرنے اور زخميوں كو انقرہ منتقل كرنے كے لئے آمادہ ہے۔ ياد رہے كہ ۳۰ جون ۲۰۰۹ء كو عراق كے شمالی شہر كركوك میں بم دھماكے ہوا تھا جس میں ۳۲ افراد ہلاك اور ۸۰ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
428582