سری لنكا میں جديد اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

سری لنكا میں جديد اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح

سماجی گروپ: ۳۰ جون ۲۰۰۹ء كو فرقہ شاذلیہ كی كوششوں سے سری لنكا میں جديد اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ٹی وی چينل كی افتتاحی تقريب میں كولمبو میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " محمود رضا مرندی"، كولمبو كے گورنر ، بنگلاديش كے سفير، ملائيشيا كے سفير اور چند علماء نے شركت كی۔ " محمود رضا مرندی" نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اب جبكہ اكثر ذرائع ابلاغ استكبار عالم كے كنٹرول میں ہیں، ايك مستقل اسلامی ٹی وی چينل كا قيام حقيقی آزادی كے فروغ میں اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔ محمود رضا مرندی نے مزيد كہا كہ ذرائع ابلاغ، معاشرے كی خوشحالی اور ترقی میں بھی اہم كردار ادا كرسكتے ہیں۔
428419