بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يكم جولائی ۲۰۰۹ء كو دسيوں شدت پسند صہيونيوں نے اسرائيلی سكيورٹی فورسز كے پہرے میں مسجد الاقصی میں داخل ہو كراس مقدس مقام كی بے حرمتی كی۔ اسرائيلی سكيورٹی فورسز نے كہا ہے كہ وہ مسجد الاقصی میں داخل ہونے والوں كو روكنے كے لئے مسجد میں داخل ہوئیں ليكن مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے كہ اسرائيلی سكيورٹی فورسز نے صرف مسجد الاقصی كے محافظوں اور سيكورٹی گارڈز پر حملہ كيا۔
428658