زاہدان میں امام محمد تقی (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

زاہدان میں امام محمد تقی (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز زاہدان میں امام محمد تقی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن منعقد ہوا۔
زاہدان میں جوادالائمہ قرآن سنٹر كے انچارج" بروسان" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جشن كی اس تقريب كا اہتمام جواد الائمہ قرآن سنٹر نے كيا ہے۔ جواد الائمہ قرآن سنٹر كے انچارج نے مزيد كہا ہے كہ جشن كی یہ تقريب گزشتہ روز نماز مغرب و عشاء كے بعد جواد الائمہ مسجد زاہدان میں منعقد ہوئی جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ ياد رہے كہ جشن كی اس تقريب میں امام جواد علیہ السلام كے ۲۰ ھمنام افراد كو قرعہ اندازی كے بعد انعامات ديئے گئے۔
428741