بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس جشن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير آغا سجادی ، اور كلچرل سنٹر كے انچارج آغاز ابراہيمی اور ايرانی باشندوں كے چند افراد نے بھی شركت كی۔ اس جشن كا آغاز كلام الہی كی چند آيات سے كيا گيا۔ اور بعد میں حضرت آيت اللہ العظمی آقای فاضل لنكرانی كے دفتر كے انچارج نے حضرت علی علیہ السلام كی ولادت كی بعض خصوصيات كو بيان كيا۔ نيز انہوں نے آپ كی پيامبراسلام (ص) كے زير سایہ تربيت كی طرف بھی اشارہ كيا۔ اس جشن كے دوران ايران كےكلچرل سنٹر كی طرح بعض افراد كو كہ جن كا نام "علی " تھا يا حضرت علی علیہ السلام سے بعض احاديث كے حافظ تھے انعامات بھی ديئے گئے۔
430503