استنبول میں ايرانی باشندوں كيطرف سے جشن مولود كعبہ

IQNA

استنبول میں ايرانی باشندوں كيطرف سے جشن مولود كعبہ

سياسی وسماجی گروپ: استنبول میں رہنے والے ايرانيوں نے گزشتہ اور ايران كے كونصل خانے كے ہال میں جشن مولود كعبہ برپا كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ جشن تركی كے شہر استنبول میں ايرانی باشندوں اور كونصل خانہ كے عملہ كی موجودگی میں منعقد ہوا۔ اسلامك ورلڈ اسمبلی كے سربراہ آيت اللہ تسخيری نے اس جشن میں اپنی گفتگو كے درميان انبياء كی ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امامت و ولايت بھی اپنی ذمہ داريوں میں سے ہے اور ولايت فقیہ بھی اسی راستے پر گامزن ہے اور لوگوں كو دين خدا اور فرمان الہی كی پيروی كی دعوت ديتی ہے۔ اس جشن میں ايك قصيدہ خوعان نے حضرت علی علیہ السلام اور اہلبيت علہيم السلام كے بارے میں اشعار بھی پڑھے۔
430061