بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مدينہ منورہ میں رہنے والے شيعوں نے حضرت علی علیہ السلام كی شان میں اشعار پڑھے اور مٹھائی بھی تقسيم كی ۔ سعودی عرب كے مشرقی شہروں خصوصاً احصاء اور قطيف كی مساجد اور امام بارگاہوں میں امام علی علیہ السلام كی ولادت كی مناسبت سے جشن منايا گيا۔ اسی طرح بحرين میں بھی شيعوں نے جو كہ پہلے سے اس جشن كو منانے كی تياری میں مصروف تھے، گزشتہ روز (۱۳ رجب) كی مناسبت سے حضرت علی علیہ السلام اور اہلبيت علیہم السلام كے ساتھ اپنی عقيدت كا اظہار كيا۔ مذكورہ رپورٹ كے مطابق كويت میں بھی جشن مولود كعبہ كو بڑے تزك واحتشام سے منايا گيا۔ متحدہ عرب امارات كے شيعوں اور اس میں مقيم ايرانيوں نے بھی اس جشن كو منانے میں بڑی دلچسپی كا اظہار كيا اور حضرت رسول اكرم كی سنت كی پيروی كرتے ہوئے اس دن حضرت علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ايك دوسرے كو مباركباد پيش كرتے رہے۔ جبكہ شام میں حضرت زينب سلام اللہ علیہا كے حرم میں بھی اہلبيت كے جان نثاروں اور ايرانی محبان اہل بيت نے علی علیہ السلام اور اہلبيت كی عظمت میں اشعار اور قصيدے پڑھ كر اپنی عقيدت كا اظہار كيا۔ اور لبنان كے شيعوں نے بھی بڑے جوش و جذبے سے جشن مولود كعبہ كو برپا كيا۔ اور اس ملك كے شيعوں نے شہداء كے مزار پر جا كر اس دن كو بڑے تزك و احتشام سےمنايا۔
430327