بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی اسلام اليوم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب كے طلباء ملائيشيا كی اسلامی يونيورسٹی میں علم حاصل كریں گے۔ طلباء كی پہلی كھيپ ملائيشيا كےدارالحكومت كوالالمپور پہنچ گئی ہے۔ جہاں اس گروہ كا اسلامی يونيورسٹی كے طلباء اور " البخاری" ويلفيئر ٹرسٹ كے اراكين نے استقبال كيا۔ واضح رہے كہ سعودی عرب كے جازان خطہ سے تعلق ركھنے والے تقريباً ايك ہزار طلباء مختلف گروپوں كی صورت میں ملائيشيا جائیں گے۔
430759