بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق برسی كی یہ تقريب مسجد اعظم قم میں مغرب و عشاء كے بعد منعقد ہو گی۔ برسی كی اس تقريب میں مراجع عظام كے دفاتر كے نمائندے مقامی حكومتی عہديدار اور حضرت معصومہ (ع) كے زائرين شركت كریں گے۔ آيت اللہ علی اكبر فيض مشكينی ۱۳۰۰ ہجری شمس كو مشكين كے قريب ايك گاؤں میں دين دار اور اہل علم خاندان میں پيدا ہوئے۔ آپ كے والد بھی ايك عالم دين تھے۔ آيت اللہ مشكينی (رح) نے اپنے طالب علمی كے زمانے میں بزرگ علماء سے كسب فيض كيا۔ انہوں نے فقہ و اصول كے دروس خارج میں آيت اللہ العظمی بروجردی ، آيت اللہ العظمی محقق داماد اور امام خمينی (رح) كے مانے زانوے تلمند طے كيا۔
430885