شام كے وزير خارجہ كی يورپی يونين سے غزہ كی تعمير نو كے لئے تعاون كی درخواست

IQNA

شام كے وزير خارجہ كی يورپی يونين سے غزہ كی تعمير نو كے لئے تعاون كی درخواست

سياسی وسماجی گروپ: شام كے وزير خارجہ وليد المعلم نے يورپی يونين سے اپيل كی ہے كہ وہ غزہ كی تعمير نو كے لئے تعاون كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے وزير خارجہ نے ۵ جولائی ۲۰۰۹ء كو سویڈن كے وزارت خارجہ كے عہديدار سے دمشق میں ملاقات كے دوران مشرق وسطی كے حالات اور بالخصوص مسئلہ فلسطين پر تبادلہ خيال كيا۔ شام كے وزير خارجہ نے تاكيد كی كہ غزہ كے محاصرے كے خاتمے اور اس علاقے كی تعمير نو كے سلسلے میں يورپی يونين كو بھرپور كردار ادا كرنا چاہیے۔ سویڈن كی وزارت خارجہ كے عہديدار نے بھی اس ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم مشرق وسطی میں قيام امن كے سلسلے میں پرعزم ہیں۔
430737