علماء اسلام معاشرے میں حقيقی اسلام كے نفاذ كی كوشش كریں: علامہ فضل اللہ

IQNA

علماء اسلام معاشرے میں حقيقی اسلام كے نفاذ كی كوشش كریں: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے مرجع علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے ايك خطاب كے دوران علماء اسلام پر زور ديا كہ وہ معاشرے میں حقيقی اسلام كے نفاذ كے لئے كوشش كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" لبنان كے مرجع علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ سے بقاع اور جنوب لبنان كے علماء كےايك وفد نے ملاقات كی ہے جس میں انہوں نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ عالم اسلام اس وقت دشوار دور سے گزر رہا ہے لہذا علماء اسلام كی ذمہ داری ہے كہ وہ مسلمانوں كی صفوں میں اتحاد و يگانگت قائم كریں۔ انہوں نے كہا كہ موجودہ زمانے میں خرافات كے خلاف جہاد كرنا معاشرے كی اہم ترين ضرورت ہے لہذا علماء اسلام كو چاہیے كہ وہ سماج میں حقيقی اسلام كے نفاذ كے لئے بھرپور كوشش كریں۔ عاليقدرمرجع نے كہا كہ علماء اسلام كو چاہیے كہ اپنے خطاب میں اسلام مخالف يلغار كو روكیں اور اسلام كا دفاع كریں اور شيعہ و سنی مسلمانوں میں اتحاد برقرار كریں۔ انہوں نے كہا كہ موجودہ زمانے میں احاديث نبوی و روايات اہل بيت (ع) سے تمسك كی اشد ضرورت ہے اورہمیں چاہیے كہ مضبوط علمی بنيادوں كی بدولت دشمنی كی تفرقہ اندازی كی كوششوں كو ناكام بنا دیں۔
431097