"شہيدہ حجاب" كی مصر میں تشييع جنازہ

IQNA

"شہيدہ حجاب" كی مصر میں تشييع جنازہ

اعزازی گروپ/مجتبی يعقوب نژاد: ۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو مصر كے شہر اسكندریہ میں شہيدہ حجاب" مروہ الشربينی"كی تشييع جنازہ ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " اسلام آن لائن " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو اسكندریہ كے لوگوں نے نہايت حزن وملال كے ساتھ شہيدہ حجاب " مروہ الشربينی" كی تشييع جنازہ میں شركت كی۔ اسكندریہ كے جولوگ " مروہ الشربينی" كی تشييع جنازہ میں شريك تھے اللہ اكبر اور حسبنا اللہ و نعم الوكيل جيسے كلمات اپنی زبان پہ جاری كر رہے تھے اور انہوں نے " مروہ الشربينی" كے جرمن قاتل سے قصاص لينے كا مطالبہ كيا۔
430922