قم میں آيت اللہ مشكينی كی دوسری برسی كا انعقاد

IQNA

قم میں آيت اللہ مشكينی كی دوسری برسی كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ رات مسجد اعظم قم میں آيت اللہ علی اكبر مشكينی كی دوسری برسی منائی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز نماز مغرب وعشاء كے بعد مسجد اعظم قم میں آيت اللہ علی اكبر مشكينی كی برسی منائی گئی جس میں آيت اللہ العظمی سبحانی ، آيت اللہ محمد يزدی ، آيت اللہ امينی، آيت اللہ استاد، حجت الاسلام والمسلمين ری شہری مراجع عظام كے دفاتر كے نمائندوں اور حوزہ علمیہ قم كے علماء اور فضلاء نے شركت كی ۔ برسی كی اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمين راشد يزدی نے انقلاب اسلامی كی كاميابی سے پہلے اور بعد میں آيت اللہ مشكينی كے كردار كو بيان كيا انہوں نے كہا كہ آيت اللہ مشكينی ظلم كے مقابلے میں ڈٹ جايا كرتے تھے انہوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ مشكينی ہميشہ امام اور قائد انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی علی خامنہ ای كے مطيع تھے۔ اس قم كے بزرگ علماء كی ياد ہميشہ زندہ رہنی چاہیے۔ حجت الاسلام والمسلمين راشد يزدی نے كہا كہ آيت اللہ مشكينی انقلاب اسلامی كے مختلف مراحل میں امام خمينی (رح)كے ساتھ تھے۔ ياد رہے كہ ۲ سال پہلے ۸۶ سال كی عمر میں آيت اللہ مشكينی نے وفات پائی۔
431273