سعودی عرب كی تاريخی كتب سے حضرت علی (ع) كے فضائل كو خارج كر ديا گيا ہے

IQNA

سعودی عرب كی تاريخی كتب سے حضرت علی (ع) كے فضائل كو خارج كر ديا گيا ہے

اعزازی گروپ/محمد دريابان: سعودی عرب كی حكومت اور علماء نے اپنی تاريخی كتابوں سے حضرت علی (ع) كے تاريخی كارناموں كو نكال ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تاريخ اسلام كے موضوع پر لبنان اور ديگر عرب ممالك سے سعودی عرب سے آنے والی كتابوں كی مكمل چھان بين كی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں اس كام كا آغاز ۱۵ سال پہلے ہوا تھا اور اب امام علی (ع) كے بارے میں اہل سنت مؤرخين كے بيانات كو بھی سعودی عرب كی تاريخی كتابوں سے حذف كر ديا گيا ہے۔ سعودی عرب كے بكڈپوز سے ان تمام كتابوں كو اٹھا ليا گيا ہے۔ جن میں حضرت علی (ع) كے تاريخی كارنامے موجود تھے۔ حتی كہ تفسير طبری سے بھی اميرالمؤمنين علی ابن ابی طالب كے فضائل كونكال ديا گيا ہے۔
431014