حلب میں سنگاپور اور شام كے مذہبی رہنماؤں كا اجلاس

IQNA

حلب میں سنگاپور اور شام كے مذہبی رہنماؤں كا اجلاس

سياسی وسماجی گروپ: ۱۰ جولائی ۲۰۰۹ء كو سنگاپور اور شام كے مذہبی رہنماؤں كا ايك اجلاس حلب میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی"سانا" كے حوالےسے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں شام كے مفتی " بدرالدين حسون" ،سنگاپور كی اسلامی كونسل كے سربراہ " احمد البكری"اور مسيحی و مسلمان علماء نے شركت كی۔ اس اجلاس میں گفتگو كرتے ہوئے" احمد بدرالدين حسون" نے كہا كہ انسانی معاشرے میں آسمانی اديان كی بہت زيادہ اہميت ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ شام نے ہميشہ عدالت كا پرچار اور انسانی حقوق كا دفاع كيا ہے اور یہ سرزمين آئندہ بھی محبت اور امن و آشتی كا گہوارہ رہے گی۔ سنگاپور كے وزير خارجہ نے اس اجلاس میں اپنی شركت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ حلب ايك مذہبی اور تاريخی شہر ہے۔
431990