تركی كے ادارہ ديانت كی طرف سے يورپ میں ۱۰ ہزار مساجد كی تعمير كا منصوبہ

IQNA

تركی كے ادارہ ديانت كی طرف سے يورپ میں ۱۰ ہزار مساجد كی تعمير كا منصوبہ

اعزازی گروپ/ جلال بيطرفان: تركی كے ادارہ ديانت نے ايك پروگرام ترتيب ديا ہے جس كے مطابق وہ يورپ میں ۱۰ ہزار مساجد تعمير كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ ديانت نے ۱۹۶۰ء سے ليكر اب تك يورپ میں ۳ ہزار مساجد تعمير كی ہیں اور پيش بينی كی جا رہی ہے كہ یہ تعداد ۱۰ ہزار مساجد تك پہنچ جائے گی۔ اس سلسلے كی سب سے بڑی مسجد جرمنی میں تعمير كی جائے گی جس میں ۱۵۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہو گی اور مسجد پر ۲ ملين يورو سے زيادہ لاگت آئے گی۔
431649