جرمنی میں مصری باپردہ خاتون كی شہادت نے انسانی حقوق كے جھوٹے دعويداروں كو بے نقاب كر ديا ہے: امام جمعہ جيرفت

IQNA

جرمنی میں مصری باپردہ خاتون كی شہادت نے انسانی حقوق كے جھوٹے دعويداروں كو بے نقاب كر ديا ہے: امام جمعہ جيرفت

سياسی گروپ: مصری با حجاب خاتون كی شہادت كے بعد انسانی حقوق كےدعويداروں كو شرم آنی چاہیے كيونكہ اس شہادت نے ان كے جھوٹے دعوؤں كو بے نقاب كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شبعہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق شہر جيرفت كے امام جمعہ " حجت الاسلام حسينی جماليزداہ" نے گزشتہ روز نمازجمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جرمنی كی عدالت میں ايك با حجاب مسلمان خاتون كی شہادت نے انسانی ضمير كو جھنجوڑ كر ركھ ديا ہے۔ اس لئے كہ كوئی دين بھی اس بات كی اجازت نہیں ديتا ہے كہ ايك آزاد خاتون كو اس كے پردے كی وجہ سے اس قسم كے حملوں كا نشانہ بنايا جائے۔ انہوں نے اس وحشتناك جرم پر مغربی ذرائع ابلاغ كی خاموشی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ تمام مغربی ذرائع ابلاغ نے اس واقع سے چشم پوشی كی ہے اور انسانی حقوق كےعلمبرداروں اور بين الاقوامی اداروں نےاس واقع پراظہار افسوس كی زحمت بھی گورا نہیں كی۔ جيرفت كے امام جمعہ نے كہا كہ لوگوں كو جان لينا چاہیے كہ ہمارا دشمن كسی انسانی اقدار كا قائل نہیں ہے بلكہ وہ صرف اپنے مفادات كو حاصل كرنا چاہتا ہے۔
431645