بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كے اخبار " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے صدر نے قفقازی مسلمانوں كے اسلامی مركز كے اس دورے كے دوران اس مركزكے سرپرست " اللہ شكور باشازادہ" اور اس اسلامی مركز كے ديگر چند عہديداروں سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں اسلامی دنيا كے مسائل پر تبادلہ خيال ہوا۔ ياد رہے كہ شام كے صدر بشار اسد ۸ جولائی ۲۰۰۹ء كو جمہوریہ آذربائيجان كے دورے پر باكو پہنچے۔ جہاں پر انہوں نے آذربائيجان حكام سے ملاقاتیں كیں۔
432730