بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس اطلاعیہ كا مضمون یہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
چين كی رياست "سين كيانگ" میں مسلمانوں كے قتل عام كے واقعات كے بعد نسل پرستوں كی طرف سے مساجد كی بندش بہت افسوسناك ہے۔ مسلمانوں كے قتل كے یہ واقعات ايك ايسی رياست میں رونما ہو رہے ہیں جہاں مسلمان بہت زيادہ تعداد میں آباد ہیں۔ اگرچہ حكومت چين نے كہا ہے كہ قتل كے یہ واقعات قومی جنگ كا نتيجہ ہیں ليكن ذرائع ابلاغ كی رپورٹ كے مطابق حكومت چين نسل پرست گروہ كی حمايت كر رہی ہے۔ جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم ان افسوسناك واقعات پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے حكومت چين سے مطالبہ كرتا ہے كہ وہ چينی مسلمانوں كے شہری حقوق كا خيال ركھتے ہوئے اس قتل و غارت كو روكے اور ايرانی وزارت خارجہ كو بھی چاہیے كہ وہ سفارتی طريقے سے اس مسئلے كو حل كرے۔
والسلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ۔
محمد يزدی
432742