تقريباً ۶ لاكھ زائرين كی مكہ ومدينہ روانگی

IQNA

تقريباً ۶ لاكھ زائرين كی مكہ ومدينہ روانگی

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: اب تك 595811 ايرانی زائرين عمرہ كی ادائيگی كے لئے مكہ مكرمہ پہنچے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس وقت تك تقريباً ۶۰۰ ايرانی زائرين عمرہ كی ادائيگی كے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں ۔ ان میں سے 590671 زائرين عمرہ مفردہ كی ادائيگی كے بعد واپس ايران آ گئے ہیں اور باقی مدينہ منورہ اور مكہ مكرمہ میں موجود ہیں۔ مذكورہ رپورٹ كے مطابق گزشتہ ہفتے كے دوران مكہ اور مدينہ میں ۵۵ ايرانی زائرين بيماری كی وجہ سے ہسپتالوں میں ایڈمٹ ہوئے ہیں جن میں سے ۳ زائرين مكہ اور ايك زائر مدينہ میں فوت بھی ہوئے ہیں۔
432502