بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ملاقات میں اردن كی وزارت اوقاف كے وزير نے اس وزارت كی دينی اور اسلامی سرگرميوں پر ايك رپورٹ پيش كی۔ انہوں نے كہا كہ اردن مختلف تہذيبوں كے درميان مكالمات كی ضرورت پر زور ديتا ہے۔ عبدالفتاح صلاح نے رومانیہ كی مسلمان اقليت سے اپيل كی كہ وہ اردن كی وزارت اوقاف كی طرف سے رومانیہ میں منعقد ہونے والے اسلامی پروگراموں میں شركت كریں۔ اردن میں رومانیہ كے سفير نے بھی اس ملاقات كے اختتام پر اظہار خيال كرتے ہوئے اس اميد كا اعادہ كيا كہ دونوں ممالك كے درميان تعلقات انسانی اقدار كی بنياد پر مزيد مستحكم ہوں گے۔
432792