مصری خاتون كی شہادت نے اقوام عالم كو بيدار كر ديا

IQNA

مصری خاتون كی شہادت نے اقوام عالم كو بيدار كر ديا

اعزازی گروپ/مريم كيانی بيدگلی: ايلام كے ادارہ اسلامی ثقافت و ارشاد كے سرپرست نے كہا ہے كہ مصری خاتون كی شہادت نے نہ صرف مسلمانوں بلكہ اقوام عالم كو بيدار كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر ايلام كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام " حسين ملكی" نے كہا ہے كہ اس مصری خاتون نے دين اسلام اور انسانی اقدار كے دفاع میں اپنی جان كا نذرانہ پيش كيا ہے۔ لہذا وہ تمام عورتوں كے لئے نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ جرمن عدالت میں رونما ہونے والے اس واقع نے اقوام عالم كو بيدار كر ديا ہے اور دنيا نے ديكھ ليا ہے كہ مغربی ممالك كی ڈيموكريسی دھوكے اور فريب كے سوا كچھ نہیں ہے۔ انہوں نے كہا كہ مغربی دنيا اپنے زوال كے راستے پر گامزن ہو چكی ہے۔ قومیں بيدار ہو چكی ہیں اور وہ اسلام كی ضرورت كو محسوس كر رہی ہیں۔ حجت الاسلام " حسين ملكی" نے كہا كہ اس وقت اسلام بڑی تيزی سے پھيل رہا ہے اور مغرب غير انسانی اور غير اخلاقی اقدامات كی وجہ سے سقوط كی طرف جا رہا ہے۔ ملكی نے كہا كہ خدا كی راہ میں بہنے والا خون اپنے پيچھے بہت سے پيغامات چھوڑ جاتا ہے اور جرمنی كی عدالت میں بہنے والے اس خون كا اہم ترين پيغام عنقريب مغربی حكومتوں كا سقوط ہے۔
ياد رہے كہ حال ہی میں جرمنی كی ايك عدالت میں درندہ صفت جرمن باشندے نے مصری با حجاب خاتون پر اس كے شوہر اور كم سن بیٹے كے سامنے چاقو كے ۱۸ وار كیے تھے جس كے نتيجے میں اس خاتون نے جام شہادت نوش كر كے شہيدہ حجاب كا لقب اپنے نام كيا۔
432873