بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار" الندوۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شناخت پيغمبر اسلام (ص) كے بين الاقوامی سنٹر كے انچارج "عادل بن علی الشدی" نے اس سيمينار كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں مغربی ممالك كی مساجد كے پيش نمازوں اور اسلامی مراكز و انجمنوں كے عہديداروں نے شركت كی۔ اس سيمينار میں غير مسلموں كو پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت سے آشنا كرنے كے طريقہ كار پر بحث و گفتگو ہوئی۔ عادل بن علی الشدی نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مغرب میں مقيم مسلمانوں كو پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت پر عمل كر كے غير مسلموں كو پيغمبر اسلام (ص) كی شخصيت سے آشنا كرنا چاہیے۔
432781