بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز آيت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائيگانی نے طلاب كے ايك گروپ سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے چين میں انسانی حقوق كی پامالی كی مذمت كی۔ انہوں نے جرمنی میں اسلامی حجاب كے جرم میں ايك مصری خاتون كے قتل كی بھی شديد مذمت كی۔ آيت اللہ صافی نے مسلم ممالك كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كے مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اپنا رد عمل دكھائیں اور خاموش تماشائی نہ بن بیٹھیں ۔ انہوں نے كہا كہ دنيا میں جس جگہ بھی مسلمانوں پر ظلم و زيادتی ہوتی ہے اس پر موثر انداز میں احتجاج ہونا چاہیے۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے چين میں مسلمانوں كے قتل عام پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق كے علمبرداروں كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انسانی حقوق میں سياست بازی كو ترك كر دیں اور انسانوں كو مغرب كے موافق اور مخالف میں تقسيم نہ كریں اور چين میں انسانی حقوق كی پامالی كو نظر انداز نہ كریں۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے آخر میں كہا كہ وزارت خارجہ كو چاہیے كہ وہ چين میں مسلمانوں كے قتل كا نوٹس لے كر اپنی انسانی اور اسلامی ذمہ داريوں كو نبھائیں۔
432764