قزاقستان میں قفقازی مسلمانوں كے اسلامی مركز كی برانچ كا افتتاح

IQNA

قزاقستان میں قفقازی مسلمانوں كے اسلامی مركز كی برانچ كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: قفقاز كے مسلمانوں كے اسلامی مركز كی ايك برانچ قزاقستان كے دارالحكومت " آستانہ" میں قائم كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی "APA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس برانچ كے افتتاھ كا مقصد قزاقستان كے مسلمانوں كے لئے دينی پروگراموں كا اجراء ہے۔ قفقاز كے مسلمانوں كے اسلامی مركز كے سرپرست " اللہ شكور پاشا زادہ" اسلامی مركز كی اس برانچ كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قزاقستان میں اسلامی مركز كی اس جديد برانچ میں دينی پروگرام منعقد كيئے جائیں گے۔
433517