بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے شہر قطيف كے شيعہ امام جمعہ علامہ شيخ " حسن الراضی" نے ۱۲ جولائی ۲۰۰۹ء كو اسلامی تحقيقاتی كمپيوٹر سنٹر" نور " كے بين الاقوامی امور كے انچارج " مس چی" سے ملاقات كے دوران مسلمانوں كے اتحاد پر زور ديا۔ انہوں نے كہا كہ موجود دور میں مسلمانوں كو پہلے سے كہیں زيادہ اتحاد و وحدت كی ضرورت ہے كيونكہ مسلمانوں كے درميان افتراق و انتشار ايجاد كرنے كے لئے دشمن كروڑوں ڈالر خرچ كر رہا ہے اور مسلمانوں كی دانشمندوں اور ثابت قدمی سے ہی شيطانی منصوبوں كو خاك میں ملايا جا سكتا ہے۔ " علامہ الراضی" ،"مس چی" كو سعودی عرب میں لكھی جانی والی جديد شيعہ كتابوں سے بھی متعارف كرايا اور كہا كہ سعودی عرب كے شيعہ علماء اور فضلاء نے مشكلات كے باوجود اس ملك میں مذہب تشييع كی احسن انداز میں تبليغ كی ہے۔
433157