بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی" سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے وزير خارجہ وليد المعلم نے ۱۳ جولائی ۲۰۰۹ء كو دمشق میں مشرق وسطی روانہ كیے گئے يورپی يونين كے خصوصی ايلچی سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطين كے مسائل اور مشرق وسطی میں قيام امن كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا۔ شام كے وزير خارجہ نے اس ملاقات كے دوران كہا كہ مشرق وسطی میں قيام امن كے عمل میں سب سے بڑی ركاوٹ اسرائيل ہے كيونكہ اس نےغزہ كا محاصرہ كرركھا ہے اور فلسطين میں یہودی بستياں تعمير كر كے بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی كر رہا ہے۔ يورپی يونين كے خصوصی ايلچی نے اپنےمشرق وسطی كے دورے میں ملاقات كے دوران مشرقی وسطی میں قيام امن كی ضرورت پر زور ديا۔
434040