بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے"الجزيرہ" ٹی وی چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كے شركاء نے چين كی رياست سنكيانگ میں حكومت چين كے نسل پرستانہ اقدامات كے خلاف نعرے لگا كر اپنے غم وغصے كا اظہار كيا۔ مظاہرين نے چينی سكيورٹی فورسز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ چين كی مسلم اقليت كو ان كے جائز حقوق سے محروم نہ كرے۔
ياد رہے كہ تركی كی حكومت نے چين میں نسلی فسادات كے پہلے دن ہی مسلمانوں كے قتل عام پر شديد احتجاج كيا تھا اور اسے اسلام مخالف تحريك قرارديا تھا۔
434152