ترك شہريوں كا چينی مسلمانوں كے ساتھ اظہار ہمدردی

IQNA

ترك شہريوں كا چينی مسلمانوں كے ساتھ اظہار ہمدردی

ثقافت و آرٹ گروپ: ۱۲ جولائی ۲۰۰۹ء كو تركی كے دسيوں ہزار شہريوں نے استنبول كے مظاہرے میں شركت كر كے چينی مسلمانوں كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے"الجزيرہ" ٹی وی چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كے شركاء نے چين كی رياست سنكيانگ میں حكومت چين كے نسل پرستانہ اقدامات كے خلاف نعرے لگا كر اپنے غم وغصے كا اظہار كيا۔ مظاہرين نے چينی سكيورٹی فورسز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ چين كی مسلم اقليت كو ان كے جائز حقوق سے محروم نہ كرے۔
ياد رہے كہ تركی كی حكومت نے چين میں نسلی فسادات كے پہلے دن ہی مسلمانوں كے قتل عام پر شديد احتجاج كيا تھا اور اسے اسلام مخالف تحريك قرارديا تھا۔
434152