بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے"اسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے میں شركاء نے چينی مسلم اقليت كی حمايت میں نعرے لگائے۔ ان كے نعرے تھے: " سنكيانگ میں مسلمانوں كے قتل عام كو بند كرو"،" چينی حكومت كميونسٹ اور نسل پرست ہے"۔
مظاہرين نے اس مظاہرے كے اختتام پر ايك بيانیہ جاری كيا جس میں انڈونيشيا كی حكومت سے درخواست كی گئی كہ وہ چين كی رياست سنكيانگ میں چينی مسلمانوں كے قتل عام كو ركوانے كے لئے حكومت چين پر دباؤ ڈالے۔ مظاہرين نے اس بيانیے میں تاكيد كی كہ اگر چينی مسلمانوں كی حمايت كے سلسلے میں انڈونيشيا كی حكومت كی سفارتی كوششیں نتيجہ خيز ثابت نہیں ہوتیں تو ہم انڈونيشيا كی حكومت سے اپيل كریں گے كہ وہ چينی مصنوعات كا بائيكاٹ كرے۔
434100