بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں لبنان كے مفتی محمد رشيد قبانی اور اس ملك كی چند نامورمذہبی اورسياسی شخصيات نے شركت كی ۔ لبنان كے مفتی نے اس اجلاس میں خطاب كرتے ہوئے تاكيد كی كہ معاشرے میں اسلامی اقدار كی نشر واشاعت ہونی چاہیے۔ اس اجلاس میں شريك علماء نے كہا كہ اسلامی ثقافت كی ترويج میں مساجد اہم كردار ادا كرتی ہیں۔ انہوں نے مساجد كو اسلام كی عظيم نشانيوں میں سے قرار ديا اور كہا كہ مسجد علم ،ايمان، امن وامان اور خيروبركت كا سرچشمہ ہے۔
434568