چينی مسلمانوں كی حمايت میں آذربائيجانی شہريوں كا مظاہرہ

IQNA

چينی مسلمانوں كی حمايت میں آذربائيجانی شہريوں كا مظاہرہ

سياسی وسماجی گروپ: آج چينی مسلمانوں كی حمايت میں آذربائيجانی شہريوں نے مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی "APA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز آذربائيجان كی" حزب مساوات" نے چينی مسلمانوں كی حمايت میں آذربائيجان میں چينی سفارت خانے كے سامنے مظاہرے كی كال دی تھی ليكن آذربائيجان كی پوليس نے اس مظاہرے كی اجازت نہیں دی۔ لہذا حزب مساوات نے ا س مظاہرے كو آج پہ ملتوی كر ديا تھا۔
434186