الشربينی كا قتل مغرب میں مسلمانوں كے خلاف نسل پرستی میں اضافے كی نشاندہی كرتا ہے: حزب ميانہ رو اردن

IQNA

الشربينی كا قتل مغرب میں مسلمانوں كے خلاف نسل پرستی میں اضافے كی نشاندہی كرتا ہے: حزب ميانہ رو اردن

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز اردن كی "ميانہ رو اسلامی حزب " نے مصر كی مسلمان خاتون مروہ الشربينی كے قتل پر ايك مدينی بيان میں كہا كہ یہ قتل اس بات كی نشاندہی كرتا ہے كہ يورپ میں اسلام اور مسلمانوں كے خلاف نسل پرستی میں اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الغد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كی ميانہ رو اسلامی حزب نے اس بيانیے میں اس واقعہ كا سبب مغرب میں اسلام كے خلاف منفی پراپيگنڈے قرار ديا ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ميانہ رو حزب كو دنيا كے مختلف خطوں میں اسلام كے خلاف بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور نسل پرستی سے بہت زيادہ تشويش لاحق ہے۔
433996