تعليمی و تحقيقاتی انسٹیٹيوٹ امام خمينی(رح) كے شعبہ نشرواشاعت كے انچارج" مرتضی اہوز" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عنقريب آيت اللہ مصباح يزدی كی كتاب" حقوق و سياست در قرآن" جديد ایڈيشن كے ساتھ منظر عام پر آ جائے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كتاب آيت اللہ مصباح يزدی كے تفسير موضوعی كے ليكچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نے ۱۹۸۶ء ، ۱۹۸۷ء میں در راہ حق انسٹیٹيوٹ میں ديئے تھے اور ان ليكچرز كو حجت الاسلام والمسلمين شہيد " محمد شہرابی" نے كتابی صورت میں تدوين كيا تھا۔
434804