اسلامی انقلاب شيعہ اور سنی وحدت كا نتيجہ ہے

IQNA

اسلامی انقلاب شيعہ اور سنی وحدت كا نتيجہ ہے

اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: ادارہ تبليغات اسلامی میں تبليغ و ثقافتی امور كے معاون نے گرگان میں شيعہ و سنی علماء كے ساتھ ايك نشست میں كہا: اسلامی انقلاب شيعہ اور سنی وحدت كا نتيجہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے صوبہ گلستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی میں تبليغ و ثقافتی امور كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين" حسين روحانی نژاد" نے كہا كہ اسلام اور اسلامی انقلاب كے دشمن اسلامی فرقوں كے درميان اختلافات ايجاد كر كے اسلام كی نورانی ثقافت كےفروغ میں ركاوٹیں حائل كرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ دشمن، دنيا میں تيزی سے پھيلتے ہوئےاسلام سے خائف ہے اور اسے اپنے استبدادی اقتدار كے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ اس لئے وہ اسلامی فرقوں كے درميان دراڑیں ڈالنا چاہتا ہے۔
434738