عراق میں دہشت گردوں كے حملوں كا نشانہ اسلام ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

عراق میں دہشت گردوں كے حملوں كا نشانہ اسلام ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی گروپ: شيعہ اعلی كونسل لبنان كے نائب صدر " آيت اللہ قبلان" نے بغداد كے كليساؤں میں بم دھماكوں پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گردوں نے عراق میں اسلام كو اپنے حملوں كا نشانہ بنايا ہوا ہے اور وہ اسلام كے چہرے كو بگاڑنا چاہتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق ۱۴ جولائی ۲۰۰۹ء كو آيت اللہ قبلان نے بيروت میں اپنے درس اخلاق میں كہا: دہشت گردانہ كاروائياں خدا كی ناراضگی كا موجب ہیں اور دہشت گردی میں ملوث افراد كو اپنے طرزعمل پہ نظر ثانی كرنی چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ بغداد كے كليساؤں میں بم دھماكوں كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں ہے كيونكہ اسلامی معاشرت اور احاديث نبوی (ص) میں ہمسائے كے احترام كی بہت زيادہ تاكيد كی گئی ہے ۔ انہوں نے كہا كہ عراق میں كليسوں پر ان حملوں كی پشت پر طاقتور دہشت گردوں كا بہت بڑا نیٹ ورك ہے جن كا مقصد اسلام كے چہرے كو بگاڑنا اور مسلمانوں كی توہين كرنا ہے۔ آيت اللہ قبلان نے كہا كہ اسلام ہر قسم كے ظلم اور شدت پسندی سے پاك ہے اور مسلمانوں كو برائی، دہشت گردی اور فتنہ انگيزی سے مقابلہ كرنا چاہیے۔
ياد رہے كہ چند روز پہلے دہشت گردوں نے عراق كے شہر بغداد اور موصل میں كليسوں كو اپنے حملوں كا نشانہ بنايا جس میں مسلمان اور مسيحی كافی تعداد میں ہلاك و زخمی ہوئے۔ ان حملوں كے بعد عراق كی سكيورٹی فورسز نے كليسوں كے اطراف میں سكيورٹی كے انتظامات سخت كر ديئے ہیں۔
434521