عالم اسلام ،استكبارعالم كی سازشوں سے مقابلے كے لئے متحد ہو جائے: علامہ فضل اللہ

IQNA

عالم اسلام ،استكبارعالم كی سازشوں سے مقابلے كے لئے متحد ہو جائے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے ۱۶ جولائی ۲۰۰۹ء كو اپنے ايك بيان میں مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ استكبارعالم كی سازشوں كو ناكام بنانے كے لئے متحد ہو جائیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق ۱۶ جولائی ۲۰۰۹ء كو علامہ فضل اللہ نے تحريك اسلامی عمل كے عہديداروں كے ساتھ ملاقات میں اسلامی دنيا اور لبنان كے مسائل پر تبادلہ خيال كيا۔ علامہ فضل اللہ نے اس ملاقات میں دنيائے اسلام كے خلاف استكبار عالم كی سازشوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ استكبارعالم نے مسلمانوں كی صفوں میں مذہبی خلفشار پيدا كر رہا ہے۔ اس لئے مسلمانوں كو چاہیے كہ متحد ہو كر استكبار كی سازشوں كو خاك میں ملا دیں۔
435225