آيت اللہ قبلان كی مجلس علماء شيعہ بحرين كے سربراہ سے ملاقات

IQNA

آيت اللہ قبلان كی مجلس علماء شيعہ بحرين كے سربراہ سے ملاقات

سياسی و سماجی گروپ: ۱۶ جولائی ۲۰۰۹ء كو لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر " آيت اللہ عبدالامير قبلان" نے مجلس علماء شيعہ بحرين كے سربراہ " مجيد المشعل" سے ملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں مجلس علماء شيعہ بحرين كی كاركردگی كی رپورٹ كے علاوہ مسلمانوں كے دينی اور ثقافتی امور پر تبادلہ خيال ہوا۔ آيت اللہ قبلان نے اس ملاقات كے دوران كہا كہ بحرينی شہريوں كو چاہیے كہ وہ قومی وحدت كے ذريعے ملك كے استحكام میں اپنا كردار ادا كریں۔ انہوں نے تاكيد كی كہ اسلامی ممالك كو چاہیےكہ وہ جوان نسل كی دينی تعليم و تربيت میں خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ دينی خطباء كو چاہیے كہ وہ معاشرے میں بھائی چارے اورپيارو محبت كی فضا كو فروغ دیں۔
435227