مصر میں ايك روڈ كا نام "مروہ الشربينی" ركھ ديا گيا

IQNA

مصر میں ايك روڈ كا نام "مروہ الشربينی" ركھ ديا گيا

بين الاقوامی گروپ:مصر كے شہر اسكندریہ میں " مروہ الشربينی"كو خراج تحسين پيش كرنے كے لئے ايك روڈ كا نام اس كے نام پر ركھا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسكندریہ كے گورنر"عادل لبيب" نے اس شہر كے روڈ كا نام "مروہ الشربينی" ركھنے كی منظوری دے دی ہے۔ ۳۲ سالہ مسلمان خاتون مروہ الشربينی ( كہ جسے مصر كے اخبارات نے " شہيدہ حجاب" كا لقب ديا ہے) كو حال ہی میں جرمنی كے شہر " درسڈن" میں عدالت كے اندرايك درندہ صفت شخص نے قتل كر ديا تھا۔
435174