جيرفت كے امام جمعہ حجۃ الاسلام حسين جماليزادہ نے كہا كہ چينی حكومت كو چاہیے كہ ايسی حكمت عملی اپنائے جس سے مسلمانوں كے حقوق كو نقصان نہ پہنچتا ہو۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران دنيا بھر كے مسلمانوں كے شانہ بشانہ كھڑا ہے۔
جيرفت كے امام جمعہ نے مزيد كہا كہ امام خمينی نے گارڈين كونسل بنا نے كے بعد كہا تھا كہ اس كا ہرفيصلہ حتمی ہو گا لہذا جو افراد اس اعلی ادارے كی مخالفت كر رہےہیں وہ اس بات كی طرف بھی متوجہ رہیں۔ حجۃ الاسلام جماليزادہ نے امريكی چنگل سے پانچ ايرانی سفارت كاروں كی رہائی پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ تين سال تك ان سفارت كاروں كو قيد و بند میں ركھنے كے باوجود امريكہ كو كوئی بھی ثبوت نہ مل سكا بلكہ اس كی دنيا بھر میں رسوائی ہوئی ہے۔
435307