الشربينی كی شہادت نے مغربی ممالك كے تمام دعوؤں كی قلعی كھول دی: غلام رضا كرمی

IQNA

الشربينی كی شہادت نے مغربی ممالك كے تمام دعوؤں كی قلعی كھول دی: غلام رضا كرمی

سياسی وسماجی گروپ: با حجاب مسلم خاتون كی شہادت پر مغربی ممالك كا سكوت، ملزم كی حمايت كے مساوی ہے اور اس سے ان كے تمام جھوٹے نعروں كی قلعی كھل گئی ہے۔
كرمان سے پارليمنٹ كے ركن " غلام رضا كرمی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جرمنی كی بھری عدالت میں باحجاب مسلم خاتون كے قتل پر مغربی ممالك كی خاموشی ان كی اسلام دشمنی كا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی حجاب يورپی باشندوں كی آنكھ كا كانٹا ہے۔ اسی لئے انہوں نے باحجاب مسلم خاتون كے ساتھ ايسا ناروا سلوك كيا ۔ كرمی نے كہا كہ اس وحشيانہ ظلم پر ملت ايران سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے انہوں نے مزيد كہا كہ دشمن ملت ايران میں تفرقہ اندازی ڈالنے میں ناكام رہا ہے۔
435303