بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے عراق كے ٹيلی ويژن الفرات سے نقل كيا ہے كہ امام موسی كاظم علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے ان كے روضہ اقدس پر عاشقان عصمت و طہارت كا ايك سيلاب امڈ آيا ہے۔ عراق بھر سے شيعيان حيدر كرار سخت گرمی كے باوجود امام كے روضہ اقدس پر حاضر ہوئے اور سينہ زنی و نوحہ خوانی كر كے امام عالی مقام كو خراج عقيدت پيش كيا ہے۔ راستوں میں جگہ جگہ پانی كی سبلیں لگائی گئیں۔ ايك محتاط اندازے كے مطابق تقريباً ۲۰ لاكھ افراد نے كاظمين میں حاضری دی ہے جن میں كثير تعداد ايرانی زائرين كی بھی ہے۔
435262