نماز جمعہ، وحدت مسلمين اور عظمت اسلام كا مظہر ہے: آيت اللہ احمد محسنی گرگانی

IQNA

نماز جمعہ، وحدت مسلمين اور عظمت اسلام كا مظہر ہے: آيت اللہ احمد محسنی گرگانی

سياسی و سماجی گروپ: نماز جمعہ عظيم قدر ومنزلت كی مالك ہے۔ یہ نہ صرف عبادت ہے بلكہ وحدت مسلمين اور عظمت اسلام كی مظہر ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق صوبہ اراك كے نمائندہ ولی فقیہ " احمد محسنی گرگانی" نے كہا ہے كہ نماز جمعہ كے ذريعہ مسلمانوں نے دنيا كے سامنے اپنے اتحاد و ہمدلی كا مظاہرہ كرتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ نماز جمعہ كی ثقافت كو سماج میں فروغ دينے كی ضرورت ہے كيونكہ اس سے مسلمانوں كی صفوں میں اتحاد اور وحدت كو استحكام ملتا ہے ۔ آيت اللہ گرگانی نے مزيد كہا ہے كہ دشمن پوری كوشش كر رہا ہے كہ مسلمانوں كی صفوں سے اتحاد و يگانگت اور روح اسلام كو ختم كر دے ليكن ہمیں چاہیے كہ ان كے ناپاك عزائم كو خاك میں ملا دیں۔
433403