بعثت نبی سے آزادی، عبوديت، معرفت اور استقامت كا درس ملتا ہے: سيد احمد مير عمادی

IQNA

بعثت نبی سے آزادی، عبوديت، معرفت اور استقامت كا درس ملتا ہے: سيد احمد مير عمادی

سياسی وسماجی گروپ: خرم آباد كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ مبعث رسول اكرم (ص) سے آزادی، عبوديت، معرفت اور استقامت كا درس ملتا ہے۔
خرم آباد كے امام جمعہ حجۃ اسلام والمسلمين سيد احمد مير عمادی نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بعثت رسول اكرم (ص) سے عالم بشريت میں انقلابی تبديلی رونما ہوئی ہے۔ اگر بعثت رسول خدا (ص) نہ ہوتی تو انسانيت ، گمراہی وضلالت كے گھٹا ٹوپ اندھيروں میں بھٹكتی رہتی اور اگر ايران كو دنيا بھر میں عزت و بزرگی كی نگاہ سے ديكھا جاتا ہے تو یہ بھی مبعث رسول اكرم (ص) كی وجہ سے ہے۔ اسلامك تبليغاتی آرگنائزيشن صوبہ لرستان كے سربراہ حجۃ الاسلام قنبر علی خادمی نے بھی عيد مبعث كی مناسبت سے عالم اسلام كو مبارك باد ديتے ہوئے كہا كہ یہ اہل زمين كے لئے خداوند عالم كی ايك تجلی تھی۔ مبعث رسول اكرم (ص) كی وجہ سے انسانی فكر كو باليدگی ملی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ خداوند عالم نے انسانوں پر اپنی نعمتوں كی بارشیں كی ہیں ليكن كبھی بھی احسان نہیں جتلايا تاہم جب رسول خدا (ص) كو مبعوث فرمايا تو كہا كہ خداوند عالم نے اہل زمين پر احسان كيا ہے كہ انہی میں سے ايك ہستی كو مبعوث كيا ہے۔
436298